Thursday, July 1, 2010

Cockpit Drill - Before Setting Out کار چلانے سے پہلے کاک پٹ مشق


Justuju Drive جستجو ڈرائیو



اہم
کار چلانے سے پہلے کاک پٹ مشق
Cockpit Drill - Before Setting Out



عمدہ حالت میں کار کی طرح، ڈرائیور کی جسمانی حالت کا بھی عمدہ ہونا ضروری ہے۔

یہ مشق ہر مرتبہ، کار چلانے سے پہلے اسی ترتیب سے کرنا لازمی ہے:۔


*
1

کیا ہینڈ بریک لگا ہوا ہے؟






*
2

مینوئل کار کا گیئر لیور نیوٹرل پوزیشن پر ہے؟
(خودکار گیئر بکس میں یہ عام طور پر پارکنگ پوزیشن پر ہو)

*
3



تمام دروازے صحیح طور پر بند، اور مقفل ہیں؟
(مسافر اگر ہوں، تو ان کے کپڑے باہر نہ ہوں)

*
4



ڈرائیونگ سیٹ کو اپنے لیے ایسی مناسب حالت میں کرلیں، جس میں کار کے تمام آلات آپ کی آرام دہ پہنچ میں رہیں

*
5

سیٹ بیلٹ درست انداز میں باندھ لیں، بکل کو چیک کرلیں

(یہ ڈرائیور کی ذمّہ داری ہے کہ کم عمر مسافروں کی سیٹ بیلٹ بندھوائے)

*
6
اندرونی، بیرونی عقبی آئینوں کو درست زاویوں پر لے آئیں

*
7

اب تھوڑا سا جسم کو لچک دار کریں، ڈرائیونگ کے لیے تیّاری کے لیے۔ اپنی کلائی اور انگلیوں کو تھوڑا سا گھمائیں، پھرائیں، اور اپنے قدموں کو کم از کم 6 مرتبہ آگے پیچھے کریں، تاکہ خون کی گردش وہاں مناسب ہوجائے۔

اس کے بعد، اپنی آنکھوں سے پہلے اسٹیئرنگ، اور پھر دور کسی مقام پر تھوڑی تھوڑی دیر تک دیکھیں، تاکہ آنکھوں کا فوکس درست ہوجائے

*

8

تمام عقبی آئینوں میں دیکھیں، اور خطرات کا معائنہ کریں۔

*

9







کار کو حرکت دینے اور شارع پر لانے سے پہلے ایک مرتبہ پھر اپنے دائیں جانب غور سے دیکھ لیں، اور پھر کار شارع پر لانے میں دیر نہ کریں۔ ورنہ نمبر 8 اور 9 اقدامات دہرائیں








No comments: