Tuesday, June 29, 2010

About Justuju جستجو کی جستجو





About Justuju جستجو کی جستجو


ہاشم سید محمد بن قاسم


جناب محمد بن قاسم صاحب مالی منیجمنٹ، طبّی سہولیات منیجمنٹ، رسک منیجمنٹ، انفورمیشن ٹیکنولوجی، بین الاقوامی صحافت اور ادب سے گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے وابستہ ہیں۔

آپ کے افکار، خیالات، افسانے، طنزومزاح، اور حالاتِ حاضرہ پر تبصرے اردو اور انگریزی میں شائع ہوتے رہے ہیں جن کا عنوان:۔۔جستجو۔۔ہے۔
The Quest

آپ بلاد العرب کے سب سے پہلے روزنامہِ "اردو نیوز" کے لیے اس کی 1994میں اجراء کے وقت سے اس سے ایک آزاد قلم ادیب کی حیثیت سے وابستہ رہے، اور سعودی عرب کے سب سے بڑے اخبار عرب نیوز کےلیے بھی رپورٹنگ کی۔ ریاض سے ہی وہ پاکستان کی ایک اہم نیوز ایجنسی آن لائن نیوز نیٹ ورک کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

جناب محمد بن قاسم مالی اور کمپیوٹنگ کے امور کے کنسلٹنٹ اور اداروں کی ترقّی اور ترویج و بقا، اور اس کے سماجی پہلوؤں پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرچکے ہیں۔ ان میں نیویارک کی کمپیوٹر ایسوسی ایٹس اور مشہور بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی انٹرنیشنل، اور کئی سعودی ہسپتال شامل ہیں۔ آپ سعودی عرب کی سب سے پہلی رسمی کمپیوٹر سوسائٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ ان کی دیگر جاری سرگرمیوں میں اردو انگریزی مسوّدات کی ادارت اور اشاعت، اور "جستجو ٹی وی" کے لیے ادبی اور قومی نوعیّت کے پروگراموں کی تیّاری اور اشاعت شامل ہیں۔

جناب محمد بن قاسم صاحب کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک وسیع حلقہ اشاعت اور قراءت رکھتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر شائع شدہ مواد کے علاوہ، آپ کی ایک مقبول تصنیف "زرگرفت" ہے جو سعودی عرب کا احوال ایک انوکھے، دل چسپ، اور پُر لطف انداز میں پیش کرتی ہے۔ آپ کی دل چسپ تحریریں اردو مزاح کے علم بردار ماہانہ رسالہِ شگوفہ، حیدرآباد دکّن، میں بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔

آپ نے حالیہ دنوں میں ایک بین الاقوامی ویب ٹیلی ویژن، "جستجو" کا بھی اجراء کیا ہے،

سعودی عرب کے طویل قیام کے دوران آپ کو سعودی ٹرانسپورٹ منیجمنٹ سے بھی واسطہ رہا، اور اس کے تجربات کو اپنے سماجی، رسک منیجمنٹ اور ہیومن ریسورسز کے تجربات سے ہم آہنگ کرکے وہ "جستجو ڈرائیو" کو بھی مستفید کررہے ہیں۔


جناب محمدبن قاسم صاحب نے سعودی عرب کی پہلی ٹرانسپورٹ کمپنی، سابتکو، میں ایک مایہ ناز امریکی ٹرانسپورٹ منیجمنٹ ادارہ، امریکن ٹرانزٹ انٹرپرائز کے ساتھ قریبی طور پر کام کیا، اور سابتکو کی ہر سطح پر بجٹ کنٹرول، تعلیم وتربیت وغیرہ میں شمولیت رہی۔ سابتکو نے سعودی عرب کے طرزمعاشرت پر گہرے اثرات مُرتّب کیے، جس نے سعودی ترقّی میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ اس کی ایک دل چسپ کہانی ان کی مقبول کتاب "زرگرفت" میں شامل ہے۔

No comments: